لاہور (خصوصی نامہ نگار) پیپلزپارٹی برطانیہ کے ممتاز رہنما سیّد مدبر بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف کا شور چوری اور سینہ زوری کے مصداق ہے۔ حکمران خاندان کالندن میں بڑے پیمانے پر کاروبار ان کے بدعنوان ہونے کانشان ہے۔ نواز شریف کے سخت جملے بھی عدلیہ پر حملے کے زمرے میں آتے ہیں۔کوئی عدالت سے نااہل فرد واحد ریاست اور جمہوریت کیلئے ناگزیر نہیں ہو سکتا۔ نواز شریف کے حامی سیاسی طورپر گناہ بے لذت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ ملک میں بدامنی، بدترین بیڈ گورننس شخصی فیصلوں اور بدانتظامی کا شاخسانہ ہے۔ اگر شفاف انتخاب کو سخت احتساب قرار دیا جائے تو بیجا نہ ہو گا۔
نوازشریف کا شور چوری اور سینہ زوری کے مصداق ہے: مدبر بخاری
Jan 08, 2018