دمشق(این این آئی)شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع باغیوں کے زیر قبضہ علاقے مشرقی الغوطہ میں روسی اور شامی لڑاکا طیاروں کے فضائی حملوں میں سترہ مزید شہر ی ہلاک اور پینتیس زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی کہ روسی اور شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے مشرقی الغوطہ کے علاقے حمیریہ میں سب سے تباہ کن حملے کیے اور وہاں دو بچوں سمیت بار ہ افراد مارے گئے۔رصدگاہ کے مطابق روسی اور شامی لڑاکا جیٹ نے دو اور قصبوں مدیر ا اور عربین پر بھی فضائی بمباری کی اور وہاں پانچ افراد مارے گئے ۔شامی فوج دارالحکومت دمشق کے نزدیک واقع مشرقی الغوطہ کے مختلف علاقوں کو کم وبیش روزانہ ہی اپنے فضائی حملوں میں نشانہ بنا رہی ہے۔ اسی ہفتے کے آغاز پر باغیوں اور جہادیوں پر مشتمل ایک اتحاد کے جنگجوو¿ں نے اس علاقے میں واقع شامی فوج کے واحد اڈے کا محاصرہ کر لیا تھا۔اس تمام علاقے پر باغی گروپوں کا 2013ءسے قبضہ چلا آرہا ہے جبکہ شامی فوج نے تب سے اس کی ناکہ بندی کررکھی ہے جس کی وجہ سے اس وقت وہاں رہ جانے والے چار لاکھ کے قریب افراد نان ِ جویں کو ترس رہے ہیں اور خوراک ، ادویہ اور دوسری اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔
دمشق
شام کے دارالحکومت دمشق مشرقی الغوطہ میں روسی اور شامی لڑاکا طیاروں کے فضائی حملوں میں سترہ مزید شہر ی ہلاک اور پینتیس زخمی
Jan 08, 2018