اسلام آباد(این این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پاکستان بھر کی جیلوں میں مقید افراد کے لئے مفت تعلیمی پالیسی تشکیل دی ہے تاکہ سزا مکمل ہونے کے بعد وہ پرامن اور عزت کی زندگی گزارسکیں اور معاشرے کے لئے مفید شہری بن سکیں۔سمسٹر بہار 2018ء کے داخلے یکم فروری سے شروع ہورہے ہیں ٗ یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ نے ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو بی اے سطح تک مفت تعلیم فراہم کرنے کے لئے داخلہ فارم اور پراسپکٹس تمام جیلوں کو ارسال کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ یہ فارم تمام قیدیوں میں مفت تقسیم کئے جائیںگے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی قیدیوں کی تعلیم میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں ٗ انہوں نے ملک بھر کے جیلوں میں مقید افراد کے لئے یونیورسٹی کے مفت تعلیمی منصوبے کے ذیل میں مزید سہولتوں کا اضافہ کیا ہے۔
اوپن یونیورسٹی کی جانب سے پاکستان بھر کی جیلوں میں مقید افراد کے لئے میٹرک تا بی اے کی مفت تعلیمی پالیسی
Jan 08, 2018