بیجنگ (آئی این پی) چین کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دسمبر میں ایک سال سے زیادہ عرصے میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے اور ان میں توقع سے زیادہ تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق یہ اضافہ سخت ضوابط اور مضبوط یوآن کے سرمائے کے باہر جانے کی مسلسل حوصلہ شکنی کرنے کی وجہ سے ہوا ہے، مسلسل گیارہویں مہینے ذخائر میں اضافہ ہونے کے بعد محفوظ ذخائر دسمبر میں 20.2 بلین ڈالر سے بڑھ کر 3.14 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ چین کے سونے کے ذخائر دسمبر کے اواخر میں 59.240 ملین خالص تولہ اونس تھے۔ مرکزی بنک کے اعداد و شمار میں اتوار کو بتایا گیا کہ سونے کے یہ ذخائر نومبر کے اواخر کے برابر ہیں۔