کراچی(آئی این پی ) چینی ماہرین کی معاونت سے سندھ میں پہلی مرتبہ رعشہ کے مریضوں کے دماغ میں پیس میکر لگانے کا عمل شروع ،پیس میکر سے مرگی سمیت دیگر دماغی امراض کا علاج ممکن ہوگیا ہے۔ نیورو سرجن ستار ہاشم نے کہا ہے کہ چین کے ماہرین کی معاونت سے ایک ایسی ڈیوائس تیار کی گئی ہے جس کو دماغ کے اندر نصب کرکے رعشہ(ہاتھوں کی کپکپاہٹ)ڈپریشن اور مرگی سمیت دیگر دماغی بیماریوں کا علاج ممکن ہوگیا ہے۔ جدید ترین تکنیک کے ذریعے دماغ کے اندر پیس میکر لگا کر ہاتھوں کی کپکپاہٹ کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔