پیرس (نیٹ نیوز) فرانس میں گھر میں لگنے والی آگ بجھانے کی کوشش میں 2 فائر فائٹرز ہلاک ہوگئے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق پیرس کے علاقے پٹ کالے میں گھر میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات آگ لگی تھی گھر میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوشش کے دوران 2 فائر فائٹرز ہلاک ہوگئے۔ آگ کے باعث 16 سال کی لڑکی اور 22 سال کا لڑکا بھی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ فرانسیسی پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوئیں لیکن اس واقعے کی تفتیش کررہے ہیں۔