کوٹ اسلام(نامہ نگار)کوٹ اسلام کے نزدیک بستی حویلی کورنگا کے رہائشی مظہر مچڑ کے بیٹے حیدرکی شادی کے موقع پر ہفتہ کی رات مہندی کی تقریب میں پولیس کی سرپرستی میں ساری رات مجرا،فحش ڈانس اوررقص وسرودکی محفل سجائی گئی جہاں پر لاﺅڈ سپیکر ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی کی گئی اورشراب نوشی کا سلسلہ بھی جاری رہا تھانہ حویلی کورنگا پولیس کے اہلکار اے ایس آئی اصغربلوچ ودیگر محفل کے اختتام تک وہاں موجود رہ کر لطف اندوز ہوتے رہے بلند آوازمیں لاﺅڈ سپیکرکے استعمال کی15پرعوامی شکایات بھی پس پشت ڈال دی گئیںکسی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی اور کنٹرول کو سب ٹھیک ہے کہ رپورٹ دی گئی ذرائع کے مطابق حویلی کورنگاپولیس نے پچاس ہزار روپے نذرانہ لیکرپروگرام کرنے کی کھلی چھٹی تھی یہی وجہ ہے کہ پولیس ساری رات پہرے دار بن کر بیٹھی رہی پولیس کی نگرانی میں مجرا ،فحش ڈانس اور رقص وسرود کی محفل کا انعقاد اعلی حکام کے لئے لمحہ فکریہ ہے کیاقانون صرف غریبوں کے لئے ہے ڈی پی او خانیوال اور آرپی اوملتان واقعہ کا نوٹس لیکر کاروائی عمل میں لائیں ۔