قاری امجد علی اسلام قومی امن کیمٹی برائے بین المذاہب آزاد کشمیر کا چیئرمین نامزد

Jan 08, 2018

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے چیئرمین سیدایاز ظہیرہاشمی نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی منظوری سے آزاد جموںوکشمیر کے مذہبی اسکالرقاری امجد علی اسلام کو قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب پاکستان NPCIHکی آزادجموںوکشمیر کا چیئرمین مقرر کیا ہے ۔سید ایاز ظیہر ہاشمی نے قاری امجد علی اسلام کو ہدایت کی ہے کہ NPCIHکو آزاد جموںکشمیر میں منظم کریں اور مسئلہ کشمیر کو انٹر فیتھ ہار منی کے ساتھ منسلک کریں ۔ تاکہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کیا جاسکے ۔آزاد کشمیر کے نو منتخب چیئر مین قاری امجد علی اسلام نے قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے چیئرمین سیدایازظہیرہاشمی کو یہ یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مجھے حکومتِ پاکستان کی طرف جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے احسن طریقے سے نبھائوں گا۔

مزیدخبریں