پیپلز پارٹی نے کبھی شارٹ کٹ پر یقین نہیں کیا: غلام رسول

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری وحلقہ این اے 121 کے ٹکٹ ہولڈر سیٹھ غلام رسول نے وفد کے ہمراہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اس دوران ضلع شیخوپورہ کی سیاسی صورتحال ، تنظیمی امورر، حکومت کی 4ماہ کی کارکردگی اور شیخوپورہ کے عوام کی طرف سے ملنے والے رسپانس سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ملاقات کے بعد یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیٹھ غلام رسول نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے کبھی بھی شارٹ کٹ پر یقین نہیں کیا بلکہ ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی ،عوامی فلاح وبہبود، اداروں کے استحکام اور نچلی سطح تک ریلیف کی فراہمی کیلئے اقداما ت اٹھائے ہیں پیپلزپارٹی کو احتساب کے نام پر ڈرانے کا جو ڈرامہ کیاجارہا ہے اس سے پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن گھبرانے والے نہیں ماضی گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے قائدین نے خون کے نذرانے پیش کردئیے مگر کسی آمر ،جابر کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے پیپلزپارٹی کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے ہیںمگر پیپلزپارٹی آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے انہوں نے کہاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی کی طرف سے ملنے والے ٹاسک کوہر صورت پورا کیا جائیگا اور وارڈز کی سطح پر تنظیم سازی کے عمل کو پورا کرکے پارٹی کو مضبوط اور فعال بنایا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن