خدمت کی سیاست کرنے والے ہمیشہ کامیاب رہتے ہیں: فلک شیر ورک

Jan 08, 2019

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ق) کے رہنما وممبر میونسپل کمیٹی حاجی فلک شیرورک نے کہا ہے کہ عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناکر ہی ہم گراس روٹ لیول پر تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں مسلم لیگ (ق ) نے اپنے دور اقتدار کے نہ صرف پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکریاںدیںبلکہ عام آدمی کے معیارزندگی کی بلندی کیلئے حقیقی اقدامات بھی اٹھائے آج بھی چودھری پرویز الٰہی اسی ویژن اور مشن پر کام کررہے ہیں ماضی کی حکومت کے دوران عوام کو صرف تکلیفیں ملی یہی وجہ ہے کہ آج ان کے ادھورے کام مکمل کروانے پڑرہے ہیں محلہ عطاء آباد چوک اور مدینہ پارک پر سوئی گیس کے مین کنکشن کو مکمل کروا کر عوام کا پانچ سالہ دیرینہ مطالبہ پورا کیا ہے جس سے عوام آج پھر چودھری پرویز الٰہی اور موجودہ حکومت کو دعائیں دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رانا اصغر علی ودیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی بنیادی ضرورتیں پوری کرکے ہی ہم عوام کے معیارزندگی کی بلندی کو مضبوط بناسکتے ہیں خدمت کی سیاست کرنیوالے ہمیشہ کامیاب وکامران رہتے ہیںجبکہ مفادات، کرپشن اور کمیشن کی سیاست کرنیوالوں کو قوم کبھی بھی آگے نہیںآنے دیتے۔

مزیدخبریں