پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں: خالق عزیز مت

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک نے کہا ہے کہ الیکشن 2018 میں مینڈیٹ چرانے والوں کا احتساب کب ہوگا؟ اصغر خان کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، پیپلزپارٹی آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی، آج پاکستان کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، احتساب کوانتقامی کارروائیوں کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے، اپنے ایک بیان میں چوہدری خالق عزیز مت ورک نے کہا کہ پارٹی قیادت کے ہاتھ صاف ہیں، کوئی کرپشن نہیں کی، کرپشن کا خاتمہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک تمام اداروں کا احتساب نہ ہو، کرپشن کا الزام لگا کر کردار کشی کرنا اچھا عمل نہیں، حکمران سابق حکومتوں پرالزام تراشی کرکے نظام چلا رہے ہیں حکومت ہمیں مقدمات اور انتقامی کاروائیوں سے ڈرا نہیں سکتی پیپلز پارٹی کو نہ پہلے دھمکایا اور جھکایا جا سکتا اور نہ اب کوئی کر سکتا ہے پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے لئے جنگ لڑتی رہے گی ہم بھٹو والے ہیں ہم اپنے حقوق کے لئے پھانسیاں، کوڑے، جیل اور دہشت گردوں سے پہلے بھی مقابلہ کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن