چونیاں (نمائندہ خصوصی) پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے ،بڑھتی ہوئی وارداتوں سے تاجر برادری اور عام شہری خوف میں مبتلا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر رائس ملز ایسوسی ایشن قصور ملک محسن نذیر نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قصور پولیس کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ضلع بھر میںشہری اور تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہو چکی ہے بالخصوص تھانہ الہ آباد اور تھانہ صدر کی حدودمیں بڑھتی ہوئی وارداتوں اور دوران ڈکیتی سردار حیدر علی کی شہادت کے بعدتاجر برادری اور عام شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں سرکل چونیاں میں چو ر ڈکیت بے لگام ہو چکے ہیں ۔ انہوںنے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔