سرائے مغل: ڈی پی او قصور کی کھلی کچہری‘ شکایات پرفوری کارروائی کا حکم

Jan 08, 2019

سرائے مغل(نامہ نگار) تھانہ سرائے مغل میں ڈی پی او قصور شہزاد آصف خاں نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل کو بغور سن کر ڈی ایس پی پتوکی عاطف معراج اور مقامی ایس ایچ او ذوالفقار حمید کو فوری کارروائی کرنے حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئے ہوئے تمام لوگوں کے مسائل کو حل کیا جائے اور ملزماوںکے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی وارداتوں پر بھی قابو پانے کا حکم دیا۔ انہوں نے ایچ او ذوالفقار حمید کو منشیات فروشی کو جڑ سے اکھاڑنے کا حکم دیا تاکہ آنے والی نسل کو اس لعنت سے محفوظ کیا جاسکے۔

مزیدخبریں