سرائے مغل(نامہ نگار) سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد عالم اسلام اور پاکستان کے عظیم لیڈر، عاشق رسول، نڈر اور اتحاد امت کے داعی تھے۔ بحرانوں میں گھری قوم کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ایسے رہنمائوں کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان، متحدہ مجلس عمل اورملی یکجہتی کونسل کے سابق صدر قاضی حسین احمد کی برسی پر جماعت اسلامی ضلع قصور کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے امیر جماعت اسلامی ضلع قصور راو اختر علی،نائب امیر جماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی، میاں مختار احمد، پروفیسر اختر حسین عزمی ، امیر زون مقبول کمبوہ، ڈاکٹر دائود پرویزو دیگر سیاسی سماجی و مذہبی رہنمائوں نے کہا کہ مرحوم جماعت اسلامی، ملک اور عالم اسلام کے مجاہد لیڈر تھے۔
قاضی حسین احمد عظیم لیڈر اور عاشق رسول تھے: راؤ اختر علی
Jan 08, 2019