قصور (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ صدر پھولنگر پولیس کی کارروائی ، مویشی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رشید عرف شیدا گینگ کا سرغنہ تین ساتھیوں سمیت گرفتار، ملزموں کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم رشید عرف شیدا نے اپنے دیگر ساتھیوں عبدالغفور عرف پوری کھرل، شرافت عرف شفو اور سجاد عرف ارشاد ڈوگر پر مشتمل ایک مویشی چور گینگ تشکیل دے رکھا تھا جو رات کے وقت حویلی مویشیاں میں داخل ہو کر مویشی چوری کرنے کی وارداتیں کرتے تھے جو تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے ڈی ایس پی پتوکی سرکل عاطف معراج کی سربراہی میں ایس ایچ او محمد اعظم ڈھڈی کی زیر نگرانی اور دیگر پولیس افسروں واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے گینگ کو ٹریس کیا اور ملزموں کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 3 بھینسیںاور 3پسٹل برآمد کر لئے۔ دوران تفتیش ملزموں نے مویشی چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔