خانقاہ ڈوگراں میں فیملی پارک شہریوں کیلئے تاحال نہ کھل سکا‘ حکام سے نوٹس کا مطالبہ

Jan 08, 2019

خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) لاکھوں روپے مالیت سے بنایا گیا اکلوتا فیملی پارک شہریوں کے لئے تا حال کھولا نہ جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق سابق دور حکومت میں میونسپل کمیٹی کے گراونڈ میں بنے ہوئے کئی کمرے گرا کر لاکھوں روپے کی لاگت سے اسے پارک میں تبدیل کیا گیا ہے مگر تاحال اس کی تزئین و آرائش مکمل نہیں ہو سکی۔ بیٹھنے کیلئے نہ کوئی مناسب جگہ ہے اور نہ ہی بچوں کے لئے کوئی جھولے لگائے جا سکے ہیں۔ یہ پارک فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے نشیئوں اور جانوروں کا مسکن بن چکا ہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پارک کو مکمل کر کے عوام کے لئے کھولا جائے۔

مزیدخبریں