وکلاء اعتماد کریں‘ ٹھیس نہیں پہنچائیں گے: احمد سلطان چیمہ

فیروزوالہ( پ ر) وکلاء اعتماد کریں‘ ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار صدر فیروزوالہ بار ایسوسی ایشن نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء نے ہمیشہ آزاد وخودمختار عدلیہ ‘ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کی عزت و وقار پر حرف نہیں آنے دینگے۔ کالے کوٹ کا تقدس ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بار کا وقار اور وکلاء کی عزت نفس کا تحفظ پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری خدمت کا موقع دے‘مایوس نہیں کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء کے کارناموں کو ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ اس موقع پر علی خان ایڈووکیٹ‘ رانا فیصل ‘ زاہد بھٹی‘ مرزا رضوان‘ عادل بٹ‘ رضوان بٹ نے بھی حمایت کا یقین دلایا۔

ای پیپر دی نیشن