اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا فروری کے پہلے ہفتے پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔ قابل اعتماد ذرائع نے ”نوائے وقت“ کو بتایا ہے کہ محمد بن سلمان اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں پاکستان آئیں گے جس کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد دورہ کے دوران سعودی سرمایہ کاری کے ایک بڑے پیکج کا بھی اعلان کریں گے۔ ان کے ساتھ سعودی سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کا بڑا وفد بھی پاکستان آئے گا۔ سعودی عرب کا ایک وفد پہلے ہی بلوچستان میں آئل ریفائنری قائم کرنے پر آمادگی ظاہر کر چکا ہے۔
سعودی ولی عہد