ناممکن مشنز کی تکمیل پاک فوج کی شناخت ہے : رپورٹ

اسلام آباد (ثناءاقبال/ دی نیشن رپورٹ) پاکستان آرمی نے دہشتگردی کے خلاف شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں، جرات و عزم سے ناممکن مشنز کو پورا کیا، اس کی مثال خیبر ایجنسی میں ایک آفیسر کی کوششوں سے 12000فٹ بلندی پر ٹینک کی تعیناتی ہے۔ پاک فوج نے انتہائی دشوار گزار، سنگلاخ راستوں کو ٹینکوں سے فتح کرلیا، یہاں کیپٹن سید عامر حیات کو دہشتگردوں کا صفایا کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا جو انہوں نے بخوبی پورا کیا اور بریخ محمد خان چوٹی پر ٹینک چڑھا دیئے، یہ روٹ ناقابل یقین حد تک مشکل تھا ، وہ 6گھنٹے تک ساتھیوں نائیک قالار خان اور لانس نائیک رازق اللہ شہید کے ہمراہ ٹینک میں رہے، مشکل ترین حالات میں پروفیشنل کارکردگی کا اظہار پاک آرمی کی شناخت ہے۔
پاک فوج ٹینک

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...