عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس میں حاضری چیک کی‘ مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت‘ بیمار بچے کے والد کو دلاسہ

لاہور(نیوزرپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس میں افسروں کے دفاتر کا دورہ کیا اور حاضری چیک کی۔ انہوںنے وزیراعلیٰ آفس میں علاج معالجے کیلئے درخواستیں دینے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا افسر وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں اور شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کریں۔ عوام کو وزیراعلیٰ آفس میں خوشگوار تبدیلی کا احساس ہونا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے بون میرو کے مرض میں مبتلا بچے کے علاج کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے بچے کے والد کو دلاسہ دیا اورکہا بچے کا ترجیحی بنیادوں پر علاج کرائیں گے۔
وزیراعلیٰ/حاضری

ای پیپر دی نیشن