اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔ آئینی ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید 2 سال کی توسیع کی جائے گی جبکہ وزارت قانون نے آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ ذرائع وزارت قانون کے مطابق آئینی ترمیم کا مسودہ آئندہ قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا جبکہ فوجی عدالتوں سے متعلق آئینی ترمیم پر اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فوجی عدالتیں پہلی بارجنوری 2015ءمیں دو سال کیلئے قائم کی گئی تھیں۔ جنوری 2017ءمیں فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال توسیع کی گئی جس کی آئینی مدت گزشتہ روز ختم ہو گئی ہے۔
فوجی عدالتیں
فوجی عدالتوں کی آئینی مدت ختم‘ حکومت کا مزید دو سال توسیع دینے کا فیصلہ
Jan 08, 2019