انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمشن نے پرویزالٰہی، چودھری حسین کی جرمانہ معافی کیلئے درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عائد کیا جانے والا جرمانہ معاف کرنے کی چوہدری پرویزالٰہی اور چوہدری حسین الٰہی کی استدعا مسترد کر دی۔ پرویزالٰہی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نہ میں نے پینا فلیکس لگایا نہ میرا قصور ہے۔ڈپٹی کمشنر گجرات نے مجھ پر 5ہزار جرمانہ کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ حمید اللہ بھٹی کون ہے؟ وکیل نے جواب دیا ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں، جرمانہ مجھے کیا گیا ہے لیکن میں پیش نہیں ہوا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کی جگہ حمید اللہ بھٹی پیش ہوا تو آپ نے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی؟ ممبر سند ھ عبدالغفار سومرو نے کہا کہ آپ نے 5ہزار روپے جمع کرائے ہیں؟ جس پر وکیل نے نفی میں جواب دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ کو اس سے پہلے بھی دو مرتبہ وارننگ دی گئی، نہ آپ کو وارننگ کا علم ہے نہ حمیداللہ بھٹی کا علم ہے یہ تو بہت سادگی والی بات ہے۔
درخواست مسترد

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...