العزیزیہ ریفرنس نوازشریف کی اپیل سزا معطلی کی درخواستیں ایک ساتھ سماعت کیلئے مقرر کی جائیں : اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کی جانب سے سزا کے خلاف دائر اپیل اور سزا معطلی کی درخواستوں کو ایک ساتھ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ احتساب عدالت نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل اور سزا معطلی و ضمانت پر رہائی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ سزا کی معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار کے وکلاءسے استفسار کیا کہ احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوئی، کیا آپ نے اپیل دائر کی ہے؟ اس پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے بتایا کہ اپیل دائر ہو چکی ہے اور اس پر رجسٹرار آفس نے 1/2019 کا نمبر بھی لگا دیا ہے، ابھی موسم سرما کی تعطیلات ہیں اور صرف فوری نوعیت کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کئے جا رہے ہیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جب اپیل ہمارے سامنے آئے گی تو سزا معطلی کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیں گے۔ خواجہ حارث نے کہا کہ آپ جو مناسب سمجھیں وہ تاریخ مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جب رجسٹرار آفس اپیل سماعت کیلئے مقرر کرے گا تو یہ درخواست بھی ساتھ ہی فکس ہو جائے گی۔ اس حوالے سے بعد میں آرڈر بھی جاری کر دیا جائے گا۔
نواز شریف اپیل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...