لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو خواتین سے متعلقہ جرائم کی تفتیش میں معاونت دینے کیلئے خصوصی تربیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ’’صنفی حساسیت تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا ۔جس میںمحکمہ پولیس کی طرف سے جنسی تشددکے شکار افراد خاص طور پر خواتین کے کیسز ڈیل کرنے کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی۔ایڈیشنل آئی جی(ر)سرمد سعید خان اورپنجاب کمیشن فار دی سٹیٹس آف ویمن کے لیگل ایڈوائزر عمران جاویدنے اس حوالے سے شرکاء کو لیکچررز دیئے۔
پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ’’صنفی حساسیت تربیتی کورس کا انعقاد
Jan 08, 2019