لیبیا کا خام تیل کی پیداوار آئندہ 3 سال کے دوران بڑھا کر دو گنا کرنے کا اعلان

Jan 08, 2019

طرابلس (اے پی پی) لیبیا نے آئندہ 3 سال کے دوران خام تیل کی پیداوار بڑھا کر دو گنا کرنے کا اعلان کر دیا۔ قومی آئل کمپنی ’’این او سی‘‘ کے چیئرمین مصطفیٰ ثناء اللہ نے بتایا کہ پیداوار 9 لاکھ 53 ہزار بیرل یومیہ ہے جسے 2021ء تک بڑھا کر21 لاکھ بیرل یومیہ پر لایا جائیگا۔

مزیدخبریں