ملک تاج کے والد حاجی سرفرازانتقال کر گئے، ہرنیالی سیداں میں سپر دخاک

چکری (نامہ نگار)معروف سماجی شخصیت ملک محمد تاج کے والد حاجی محمد سرفراز گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں ہرنیالی سیداں میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ملک اعتبار خان، ملک شہریار خان،راجہ سرفراز اصغر، چوہدری نثارعلی خان کے معاون خصوصی شیخ محمد اسلم،چوہدری اظہر گدوال، چیرمین یونین کونسل کھوڑ ملک امیرخان، چیرمین یونین کونسل احمدال قاضی افضال، چیرمین یونین کونسل شہرائے اسعداللہ سردار ممتاز ماجھیا، چیرمین یونین کونسل ملال سردار احسن علی خان، چیرمین یونین کونسل چہان راجہ اورنگزیب، چیرمین یونین کونسل77 حاجی وقار ڈار، چیرمین یونین کونسل موہری غزن ظہیر الدین بابر بھٹی ،ملک دبیر حسین، ڈاکٹر احمد ضیاء راجپوت، راجہ خضر آف رنیال، سابق ایس ایچ او تھانہ چونترہ تنویر وڑائچ ، سابق چوکی انچارج چکری محمد اسلم چوہدری ،راجہ الطاف آف رنیال، چوہدری رجاسب علی خان،ملک عبداللہ کمڑیال، محمد مبین خان، سجاد چوہان،ملک عطائ،ملک محبوب، ملک میر زمان،سردار حبدار، ملک سہیل آف سروبہ،چوہدری اظہر آف سہال، چوہدری عمران اسلم ، مہر محمد اکرم کے علاوہ صحافیوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحوم کو ہزاروں سوگوارن کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن