لاہور(نمائندہ سپورٹس)حارث سہیل ان فٹ ہوئے یا ڈر گئے۔جنوبی افریقہ سے فٹنس مسائل کیوجہ سے وطن واپس آنے والے حارث سہیل نے فوری طور پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب پروگرام میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل پر اسرار ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔اس وجہ انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی ری ہیب پروگرام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ٹیم منیجمنٹ نے حارث سہیل کو پی سی بی میڈیکل پینل کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔حارث سہیل نے 2015 ورلڈکپ میں بھی آسیب کے باعث نیوزی لینڈ میں ہوٹل کا کمرہ تبدیل کروایا تھا۔جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے ایک روز پہلے حارث سہیل گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ٹیم منیجمنٹ نے انجری کے باعث حارث سہیل کو پاکستان واپس بھجواکر دیا تھا۔
حارث سہیل پراسرار ذہنی دباؤ کا شکار‘ری ہیب پروگرام سے معذرت
Jan 08, 2019