کولمبو(سپورٹس ڈیسک ) سری لنکن اسپنر ملینڈا پشپا کمارا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اننگز میں 10 وکٹیں لے کر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔انہوں نے کولمبو کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے ساراکنز اسپورٹس کلب کے خلاف میچ کی دوسری اننگز میں تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37 رنز کے عوض 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 16 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی اور فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں مشترکہ طور پر 13ویں بہترین بائولنگ کا اعزاز اپے نام کیا۔فرسٹ کلاس اننگز میں بہترین بائولنگ کا عالمی اعزاز انگلش بائولر ہیڈلے ویریٹی کے پاس ہے جنہوں نے 1932 میں یارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ناٹنگھم شائر کے خلاف میچ کی ایک اننگز میں 10 رنز دے کر 10 وکٹیں لی تھیں۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں ا?خری مرتبہ ایک اننگز میں 10وکٹیں لینے والے باؤلر پاکستان کے ذوالفقار بابر تھے جنہوں نے 10-2009 کی قائد اعظم ٹرافی میں ملتان کی نمائندگی کرتے ہوئے اسلام ا?باد کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں 143رنز کے عوض 10وکٹیں لی تھیں
سری لنکا کے پشپاکمارا نے اننگز میں 10 وکٹیں لے کر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
Jan 08, 2019