ملک بھر میں سردی کا راج ہے، سائبیریا کی یخ بستہ ہواؤں نے کراچی والوں کو پھر سردی کا مزا چکھا دیا۔کراچی میں اتنی سردی نہیں جو ملک کے دیگر علاقوں کا مقابلہ کرے تاہم کراچی کے شہریوں کے لیے یہ تھوڑی سی سردی ہی بہت ہے۔چند دن معمول کے کپڑے پہننے کے بعد کراچی کے مکینوں بالخصوص صبح سویرے گھروں سے کام کے لیے نکلنے والوں اور اسکول جانے والے بچوں نے پھر سے گرم کپڑے، سوئٹرز، جیکٹس کا استعمال شروع کر دیا ہے۔شہر میں رات میں سوپ اور یخنی فروشوں، مچھلی فروشوں اور خشک میوہ جات بیچنے والوں کے پاس رش نظر ا?نے لگا ہے۔موسم میں ٹھنڈ کم ہوتے ہی کراچی کے شہریوں نے احتیاط بالکل ترک کر دی تھی جس کی وجہ سے گلے، سانس کے ساتھ موسمی امراض نزلہ، زکام، کھانسی نے پھر یہاں زور پکڑ لیا ہے۔ا?ج صبح 5بجے اسلام ا?باد میں درجہ حرارت 8 ڈگری، لاہور میں 6، پشاور میں 8، جبکہ کراچی میں 13ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ا?ج مالا کنڈ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے، لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں سردی کی لہر برقرار ہے۔وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی طور پر ابر ا?لود ہے سر د ہوائیں بھی چل رہی ہیں جس سے سر دی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ مو سمیا ت کے مطابق ا?ئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں کہیں پر بھی بارش کا امکان نہیں ہے تاہم سر دی کی شدت میں مزید اضا فہ ہو جائے گا۔ا?ج صبح ر یکارڈ کیا گیا کم سے کم در جہ حرارت کوئٹہ اور قلات میں منفی 5، دالبندین میں منفی1، ڑوب میں صفر، خضدار اور پنجگور میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔