سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کی ہے جس میں العزیزیہ ریفرنس میں اپنی سزا کی معطلی کے معاملے کی جلد سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔ العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی اپیل میں نواز شریف نے سزا کے خاتمے کی استدعا کی ہے جبکہ سزا کی معطلی کےلئے ایک الگ درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس سے پہلے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے نواز شریف کی اپیل کو قابل سماعت قرار دینے سے متعلق ایک مختصر حکم میں کہا کہ سزا کی معطلی کی درخواست کی بھی سزا کےخاتمے کی درخواست کے ساتھ سماعت کی جائے گی۔