حکومت نے فرنس آئل کی درآمدپرفوری طورپرپابندی لگادی

Jan 08, 2019 | 20:26

ویب ڈیسک

 حکومت نے فرنس آئل کی درآمد پر فوری  طور پر پابندی لگاد ی ہے تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے تیل کے کارخانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ پٹرولیم منصوعات پر سالانہ ڈیوٹی کی رعایت کی مد میں حاصل ہونے والے اربوں روپے سے تیل صاف کرنے والی تنصیبات کو جدید بنائیں۔ حکومت نے فرنس آئل کی پیداوار فوری طور پر  کم سے کم سطح پر لانے اور بجلی پیدا کرنے والے اداروں کے ساتھ اپنی صلاحیت کو پوری طرح بروے کار لانے کے لئے کمرشل معاہدے کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں