اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر سیدمظہرعلی شاہ ایڈووکیٹ نے میکانگی روڈ لیاقت بازار کوئٹہ میں دھماکے کو ازلی دشمن کی کارستانی قراردیتے ہوئے حکومت پرزوردیاہے کہ وہ سیکیورٹی کوہرقیمت پریقینی بنائے ،ازسرنوسرگرم ہونے والے کالعدم گروپوں کی حرکات وسکنات پرپابندی لگائی جائے ،ہفتہ عظمت محمدؐآلؑ محمدؐ منانے کا مقصد دنیا پر واضح کرنا ہے کہ اسلام دین برحق اورپوری انسانیت کانجات دہندہ ہے جسکے خلاف ابلیسی قوتوں کاگٹھ جوڑتوڑنے کیلئے ہادیان دین کاکرداربہترین نمونہ عمل ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کوٹی این ایف جے اسلام آبادکی ہفتہ عظمت محمدوآل محمدؐ کمیٹی کے زیراہتمام اسوہ کامل بتول کے موضوع پرمجلس فاطمیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔