آسٹریلوی جنگلاتی آگ: ملکی خزانے کو اربوں ڈالر کا نقصان

Jan 08, 2020

کینبرا+لاس اینجلس (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلوی انشورنس کمپنیوں کی کونسل کے مطابق جنگلاتی آگ کی وجہ سے لوگوں کی جانب سے اب تک 485 ملین امریکی ڈالر کے مساوی کلیم جمع کرائے جا چکے ہیں۔ انشورنش کمپنیوں کا یہ بیان ملکی وزیراعظم سکاٹ موریسن کی جانب سے متاثرین کی ہر ممکن مدد کے بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔ انہوں نے امداد کی مد میں اضافی دو بلین آسٹریلوی ڈالر مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ادھرآسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے اور اس سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے امریکا کی بولڈ ماڈل اور سوشل میڈیا اسٹار نے بھی ایک انوکھی مہم شروع کی ۔امریکی شہر لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ سوشل میڈیا سٹار کائلن وارد نے سوشل میڈیا پرعریاں سماجی کارکن نامی اکاؤنٹ اور پیج بنائے اور اعلان کیا کہ جو شخص بھی آسٹریلیا میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے 10 ڈالر کا چندہ دے گا وہ انہیں اپنی ’عریاں‘ تصویر بھیجیں گی۔

مزیدخبریں