ماسکو(این این آئی)روسی حکومت نے اعلا ن کیا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا میرکل گیارہ جنوری کو ماسکو پہنچ کر صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں رہنماء جنرل قاسم سلیمانی کی عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ شام، لیبیا اور یوکرائن کے تنازعات پر بھی گفتگو کریں گے۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس بھی چانسلر کے ہمراہ روس کے دورے پر جائیں گے۔
جرمن چانسلر ہفتہ کو روس کا دورہ کریں گی،صدرپوٹن سے اہم ملاقات ہوگی
Jan 08, 2020