لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) بابراعظم رواں سال بھی انگلش کانٹی سمر سیٹ کی نمائندگی کیلئے تیار ہیں۔پاکستانی بیٹسمین نے گزشتہ سیزن میں اسی ٹیم کی جانب سے ٹی ٹوئٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کے 12میچز میں 578رنز بنائے تھے، ان میں ہیمپشائر کیخلاف ناقابل شکست 102 رنز کی اننگز بھی شامل تھی، ان کا اوپنر ٹام بینٹن کے ساتھ اچھا تال میل سمر سیٹ کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرتا رہا۔کاونٹی کے ڈائریکٹر اینڈی ہری کا کہنا ہے کہ بابراعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ کے بہترین بیٹسمین ہیں، ان کی خدمات حاصل ہونے سے سیزن 2020 میں بھی سمر سیٹ کا سکواڈ پہلے کی طرح مضبوط اور مستحکم ہوگا۔ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کانٹی کی جانب سے کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا، ایک بار اسی ٹیم کی جانب سے ایکشن میں نظر آنے کا منتظر ہوں۔