انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرا ٹیسٹ ہرا کر سیریز برابر کر دی

Jan 08, 2020

لاہور (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرا ٹیسٹ میچ 189رنز سے ہرا کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔ انگلینڈنے میزبان پروٹیز کو میچ جیتنے کیلئے 438رنز کا ہدف دیا تاہم ٹیم 248رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ میلان 84‘ڈین ایلگر 34‘زبیر حمزہ 18‘مہاراج 2‘فف ڈیوپلیسی 19‘وینڈر سین 17‘کوئنٹن ڈی کاک50‘ورنن فلینڈر 8‘پر ٹوریئس صفر ‘نورتجی صفر پر آئوٹ ہوئے ۔ کاگیسو رباد ا تین رنز پر ناٹ آئو ٹ رہے ۔ بین سٹوکس نے تین ‘جیمز اینڈرسن ‘ڈینلی نے دو دو جبکہ براڈ‘بیس اور کرن نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ بین سٹوکس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ قبل ازین انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 391رنز8کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی ۔ جوروٹ 61‘بین سٹوکس 72رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ سبلی 133رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ نورتجی نے تین جبکہ کاگیسو ربادا اور مہاراج نے دو دو کھلاڑیوںکوآئوٹ کیا ۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 269اور جنوبی افریقہ نے 223رنز بنائے تھے ۔

مزیدخبریں