پاکستان نے بھارت کوہراکرہوم ورلڈ تھنڈر کرکٹ نیشن کپ جیت لیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو فائنل میں با آسانی شکست دے کر ہوم ورلڈ تھنڈر کرکٹ نیشن کپ جیت لیا۔سڈنی کے شوگرائونڈ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں گرین شرٹس نے مقابلہ یکطرفہ بنا دیا، بھارت کی جانب سے 6اوورز میں ملنے والا ہدف قومی ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر با آسانی حاصل کر لیا۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی بولرز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت بھارتی بیٹسمین کھل کر نہ کھیل سکے اور مقررہ اوورز میں 49تک ہی محدود رہے۔ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کے اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنایا اور شاندار کارکردگی کی بدولت بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔پاکستان کی جانب سے اوپنر ولید جیل نے 21اور ثوبان خان نے 18رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔واضح ہے کہ ہوم ورلڈ تھنڈر نیشن کپ کی فی اننگز 6اوورز پر مشتمل ہوتی ہے اور ایک ٹیم میں 8کھلاڑی ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...