ایبٹ آباد (نیٹ نیوز) یونین کونسل نتھیا گلی کے ایک گاؤں میں تیندوے نے حملہ کرکے خاتون کو زخمی کر دیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق متاثرہ خاتون رتہ بگلہ گاؤں میں گھر کے باہر کام کاج میں مصروف تھی کہ قریبی جنگل سے آنے والے تیندوے نے اس پر حملہ کر دیا۔ اہل خانہ کے شور مچانے پر تیندوا خاتون کو زخمی کر کے بھاگ گیا۔ خاتون کو ٹانگ پر زخم آئے ہیں جسے ہسپتال منقل کردیا گیا۔
نتھیا گلی میں تیندوا گھس آیا، حملے میں خاتون زخمی
Jan 08, 2020