سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) بھارت کی طرف سے دریائے چناب کامکمل پانی مقبوضہ کشمیر کے بگلیہارڈیم پر روکے جانے کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد صرف پانچ ہزار نو سوبیس کیوسک ہو گئی۔ دریائے چناب میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پر نکلنے والی دونہریں مرالہ راوی لنک پانچ ماہ سے اور نہر اپرچناب ڈیڑھ ہفتے سے مکمل بند ہیں۔ ترجمان ایری گیشن کے مطابق دریائے چناب کے ہیڈمرالہ کے مقام پر پانچ ہزار نوسو بیس کیوسک پانی میں مقبوضہ کشمیر سے آکر شامل ہونے والے دو دیگر دریائوں دریائے مناور توی کے سات سو تیرہ کیوسک پانی اور دریائے جموں توی کے ایک ہزارایک سو 67کیوسک پانی کی وجہ سے مجموعی آمد سات ہزار آٹھ سو کیوسک رہی۔