مقبوضہ کشمیر: بھارتی بربریت کا ایک اور مظاہرہ، نوجوان کو فوجی گاڑی تلے روند ڈالا، 2 فائرنگ سے شہید

سرینگر (نوائے وقت رپورٹ ‘ ایجنسیاں‘ نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت کا ایک اور مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ سرینگر میں بھارتی فوجی نے 16 سالہ نوجوان پر گاڑی چڑھا دی۔ فوجی گاڑی کی زور دار ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق احتجاج کرنے پر مقتول کی والدہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے نوجوان کی لاش قبضے میں لے لی اور والدین کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔ سرینگر میں احتجاج پر پولیس نے مظاہرین کو لاٹھی چارج اور تشدد کا نشانہ بنایا چار افراد زخمی ہوگئے۔ پلوامہ میں بھارتی فوجیوں نے سرچ اور تلاشی آپریشن کی آڑ میں اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے سامبا اور راجوڑی میں بھی بڑے پیمانے پر تازہ سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ۔ دریں اثناء وادی میں بھارتی پابندیاں بدستور جاری ہیں۔ جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ جبکہ مسلسل لاک ڈاؤن سے نظام زندگی مفلوج ہو چکا ہے۔ علاو ازیں مقبوضہ کشمیر میں مفتی خانوادے نے پی ڈی پی کے بانی و سابق وزیر اعلی مرحوم مفتی محمد سعید کی چوتھی برسی منائی، مفتی خاندان کو بھارت سرکار نے برسی میں شرکت کی خصوصی اجازت دی ،محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے برسی کے موقع پر کہا کہ کشمیر میں بھارت نے تمام آوازوں پر پابندی لگا دی ہے جس سے معلوم پڑتا ہے کہ بھارت میں اب خلافت کا دور دورہ ہے، بھارت سیکولر نہیں رہا بلکہ دبئی یا سعودی عرب بن چکا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...