سالانہ کارکردگی اجلاس،وفاقی محتسب طاہرشہبازنے تفتیشی افسران کی کارکردگی کوسراہا

اسلا م آباد( خبر نگار) وفاقی محتسب سید طا ہر شہباز نے سالا نہ کارکردگی سے متعلق اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے تمام تفتیشی افسران کی کا رکر دگی کو سرا ہا۔2019ء میں 74,869 شکا یا ت درج ہو ئیںجبکہ 2018ء میں 69,584 شکا یات درج کی گئی تھیں اس طرح 2019ء میں 7.59 فی صد شکا یات زیا دہ درج کی گئیں۔وفاقی محتسب کو بتا یا گیا کہ 2019ء میں 2018 ء کی نسبت 6.95 فی صد زیا دہ فیصلے کئے گئے۔ وفاقی محتسب سید طا ہر شہبا زنے جیلوں کی حا لت زار بہتر بنا نے کیلئے بھی تمام صو بوں کی کا رکر دگی کو سرا ہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ سال بھی جیلوں کی حا لت زار بہتر بنا نے کیلئے اپنی کو ششیں جا ری رکھیں گے۔انہوں نے تمام انٹر نیشنل ائر پورٹس پر( Facilitation )ڈیسک پر مو جود تمام بارہ محکموں کی کارکر دگی کی بھی تعر یف کی، وہ آج اسلا م آباد میں 2019 ء کی کا رکر دگی پر مبنی میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔ سینئرایڈوائزر جناب اعجا ز احمد قر یشی نے جو لا ئی سے دسمبر2019ء تک کی کا رکر دگی پر بر یفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ ان چھ ما ہ میں 38902 شکایات درج کی گئیں جبکہ 38974 شکایا ت کا فیصلہ سنا یا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سکا ئپ کے ذریعے اندرون ملک اور بیرون ملک 170 شکایات کا فیصلہ سنا یا گیا۔ انہوں نے سال 2019ء کے بارے میں مختصر بر یفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ اس سال 73059 شکا یا ت درج کی گئیں جبکہ 2018ء میں 70,717 شکا یا ت درج کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 2019ء میں 74869 شکا یات کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 2018ء میں 69584 شکا یات کا فیصلہ سنا یا گیا تھا۔ اس طرح مو جودہ سال کی کارکردگی 7.59 فی صد زیا دہ رہی۔انہوں نے کہا کہ مو جودہ سال مو با ئل ایپ کے ذریعے 2054 شکا یات درج کی گئیں جبکہ 11289 شکا یات آن لا ئن درج کی گئیں اور 7852 شکا یات وہ تھیں جو متعلقہ محکمے تیس دن کے اندر حل کر نے میں نا کام رہے تھے۔جناب اعجا ز احمد قر یشی نے کہا کہ اس سال آگا ہی مہم کی وجہ سے معمول سے زیا دہ شکا یات درج کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ 84 فی صد مقد مات کا فیصلہ سا ٹھ دن میں کر دیا گیا جبکہ پندرہ فی صد مقد مات ساٹھ سے نو ے دن کے اندر نمٹا ئے گئے۔اس مو قع پر وفاقی محتسب سید طا ہر شہبا ز نے افسران سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ (Appraising) ٹیم کی کا وشوں سے فیصلوں کا میعار بہتر بنا نے میں مدد ملی ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ نظر ثا نی اور اپیل میں بہت تھوڑے مقد مات درج ہو ئے۔ انہوں نے کہا کہ آگا ہی مہم کی وجہ سے بلو چستان اور خیبر پختونخواہ میں کا فی حد تک شکا یات میں اضا فہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم 2020 ء میں بھی اپنی آگا ہی مہم کو جا ری رکھیں گے تا کہ زیا دہ سے زیا دہ لوگوں میں وفاقی محتسب میں شکا یا ت کے اندراج کیلئے آگا ہی ممکن ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن