کراچی(نیوزرپورٹر) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے معر وف قانون دان ،سابق اٹارنی جنرل سابق چیف الیکشن کمشنر اور جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔ ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ پاکستان کیلئے انکی خد مات قابل تحسین ہیں قانون وانصاف کیلئے مر حوم کی خدما ت کو مدتو ں فر اموش نہ کیا جا سکے گا جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جیسی شخصیت کی وفا ت سے جو خلا ء پید ا ہو ا ہے وہ مشکل سے پر ہو گا ۔ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے مر حوم کے تمام سوگوار ولو احقین سے دلی تعزیت وہمددری کا اظہا ر کر تے ہو ئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان بر ابر کی شریک ہے ۔ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفر دوس میں اعلی مقام عطا ء کر ے اور انکے اہل خانہ کو یہ صدمہ بر داشت کر نے کی ہمت دے(آمین )
فخرالدین جی ابراہیم کی پاکستان کیلئے خد مات قابل تحسین ہیں :ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی
Jan 08, 2020