لاہور (آئی این پی) اداکارہ و ماڈل سونو علی نے کہا ہے کہ سچ بولنے کی عادت ہے اور اس وجہ سے کئی مرتبہ تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ ایک انٹرویو میں سونو علی نے کہا کہ زندگی میں پیار اور محبت لازمی ہے اس کے بغیر زندگی بے معنی ہے ۔ سونو علی نے کہاکہ میں اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہوں کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے ۔میں نے اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی جس کی وجہ سے مجھے خدانے عزت و شہرت اور مقام دیا ۔ میرا ظاہر اور باطن ایک ہے جو بات دل میں ہوتی ہے وہ بیان کرنے سے گریز نہیں کرتی جس کی وجہ سے بعض مرتبہ مجھے تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن مجھے اس کی پرواہ نہیں۔