اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کے حوالے سے خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی عمر کی تصدیق کی اور یہ عمل 6دسمبر کو پاکستان انڈر 19ٹیم کے انتخاب سے قبل نومبر میں مکمل کر لیا گیا تھا۔ نسیم شاہ کا نام ورلڈکپ کے لیے منتخب کردہ قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے اس ابتدائی اسکواڈ میں شامل تھا جو آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ عمر کی اہلیت پر پورا اترتے ہیں۔