حیدر آباد، فری ہینڈبال اسکلزکیمپ کی اختتامی تقریب

Jan 08, 2020

حیدرآباد (نامہ نگار) کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے کیمپ کا انعقاد بہت اچھا اقدام ہے اس سے کھلاڑیوں کو کھیل کے قوانین سے آگہی حاصل ہوگی اور کھلاڑیوں کو مقابلہ کرنے میں آسانی پیدا ہوگی ،فیضان علی راجپوت اور عامر کفات مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے کھلاڑیوں کے فری کیمپ کا انعقاد کیا ان خیالات کا اظہار سندھ ہینڈبال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مسعود اختر آرائیں نے رسلدارارشاد شہید ہینڈبال کلب کے ذیراہتمام اسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کے تعاون سے منعقدہ فری ہینڈبال اسکلزکیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہاکہ کھلاڑیوں اور کھیل کی مکمل سرپرستی کی جائے ،کیمپ کے اختتام پر کھلاڑیوں کی دوٹیم تشکیل دی گئیں جن کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا ٹیم گرے نے سخت مقابلے کے بعدوائٹ ٹیم کو 6کے مقابلے میں 10گول سے شکت دی گرے ٹیم کی طرف سے فیضان نے 5،ماجدعلی،غالب،مجاہد،حسن اور احمد نے ایک گول کیا ،جبکہ وائٹ ٹیم کے یونیب نے 5اور منظور نے ایک گول کیا،جبکہ کیمپ میں ٹرینگ حاصل کرنے والوں میں شارق خان، برھان ، اسد علی، محمد عثمان،انیب احمد، نوریز علی،حمزہ مجاہد،محمد راحیل ،مجاہد،احفاظ علی،حسن علی،محمد صدیقی، فیضان، غالب شاہ، منظور لاشاری، احمد اور عبید شامل تھے آخر میں مہمان خصوصی مسعود اختر آرائیں نے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جبکہ مہمان خصوصی کو اجر ک اور شیلڈ فیضان راجپوت اور عامر کفایت نے پیش کی جبکہ دیگر مہمانوں کو بھی اجرک کے تحائف دیئے گئے۔

مزیدخبریں