کراچی ، پہلی اسٹرانگ انٹر کلب تائی کوانڈو چیمپیئن شپ کا انعقاد

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)کراچی کے سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس ناظم آباد میں فرسٹ اسٹرانگ تائی کوانڈو اکیڈمی کے زیر اہتمام ایکشن سے بھرپور مقابلے منعقد ہوئے جس میں کراچی، حیدرآباد، سکھر سمیت سندھ کے 25 کلبوں کے پانچ سو سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔ انڈر 10 سے لے کر اوپن کیٹگریز میں مختلف ویٹ کے لئے مقابلے ہوئے۔ بڑوں کے ساتھ بچوں نے بھی اپنی صلاحیتوں کا خوب مظاہرہ کیا۔ مقابل حریفوں کو ڈھیر کرنے کے لئے فری کک اور مارشل آ رٹ کی تیکنک کا مہارت سے استعمال کرتے رہے ۔ایونٹ میں شریک نوجوانوں نے چیمپیئن شپ کو خوش آئند قرار دیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ وہ نوجوانوں کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہ ٹیلنٹ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کام مہمان خصوصی فرسٹ اسٹرانگ تائی کوانڈو اکیڈمی کے صدر ادیب رشید کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں انہیں صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی مناسب سرہرستی کی جائے حکومت کھیلوں کے انفرا اسٹرکچر بنائے اسپورتس فنڈ مین اضافہ کیا جائے۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری کامران قمر قرسی، عثمان فراز، خلدون راجہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ چیمپیئن شپ میں لڑکیوں نے بھی فائیٹس کیں۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے تقریب کے آخر میںاحمد چوہان نے خطاب کرتے ہوئے شاندار پروگرام آرگنائز کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور انکی کارکردگی کا سرہامیڈل اور انعامات جیتنے والوںکو مبارک باد دی اور اس بات کی یقین دیانی کرائی کہ ہم تائی کوانڈو کوانٹر نشنل کھیلیںگے اور مجھے امید ہے کہ ہماری کھلاڑی دنیا بھر میں پاکستان کو نام روشن کریں گے

ای پیپر دی نیشن