کراچی میں کل تک سردی برقراررہے گی

Jan 08, 2020 | 12:59

ویب ڈیسک

 کراچی میں سردی کی شدت کل تک برقرار رہے گی، جبکہ کوئٹہ میں حالیہ بارشوں اور برف باری کے بعد موسم شدید سرد ہوگیا اور سڑکوں کے کنارے کھڑا پانی بھی جم گیا  ۔شہر قائد کا   کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی شدت(کل ) جمعہ تک برقرار رہے گی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق  ہفتے کو ایک اور مغربی ہوائوں کا سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا جو شہر میں رواں سال کی پہلی بارش بھی برسا سکتا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا مغربی ہوائوں کا پہلا سسٹم بلوچستان سے نکل گیا ، سسٹم کے بعد سے صوبے کے شمالی سمیت مختلف علاقوں میں موسم شدید سرد ہے۔وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم شدید سرد ہے،  کم سے کم درجہ حررت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے.

مزیدخبریں