پینٹاگون نے امریکی فورسز کے خلاف ایرانی میزائل حملے کی تصدیق کردی

پینٹاگون نےتصدیق کردی ہے کہ ایران نے عراق میں امریکی اور اتحادی فورسز کے خلاف ایک درجن سے زیادہ بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔پینٹاگون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے 7جنوری کوتقریباشام5:30منٹ (ای ایس ٹی)پر عراق میں امریکی اور اتحادی فورسز کے خلاف ایک درجن سے زیادہ بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بات واضح ہے کہ یہ میزائل ایران کی طرف سے داغے گئے اور عراق میں کم ازکم 2امریکی فوجی اڈوں اوراتحادی اہلکاروں کو الاسد اور اربیل میں نشانہ بنایا گیا۔قبل ازیں منگل کو وائٹ ہاس نے کہا تھا کہ اس نے عراق میں امریکی اڈوں پر حملوں کی اطلاعات کا نوٹس لیا ہے اور یہ کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صورتحال کا قریب سے جائزہ اور اپنی قومی سلامتی ٹیم کےساتھ مشورہ کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن