پاکستانی نژاد امریکی خاتون اہم شہر کیمبرج کی میئر منتخب ہو گئیں

پاکستانی نژاد امریکی خاتون سمبل صدیق ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی ریاست میساچوسٹس کے شہر کیمبرج کی میئر منتخب ہوگئیں جوکہ لیگل ایڈ کی اٹارنی ہیں اور انہوں نے اس قیادت کے لئے اپنے ساتھی سٹی کونسلرز کا اعتماد حاصل ہے ۔انہوں نے منتخب ہونے کے بعد وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مساوات ، شمولیت اور دوسروں کو ترجیح دینے کے لئے پرعزم ہوں اور میں آپ کی میئر کی حیثیت سے اس ضمن میں اگلے دو سال کوشش کروںگی ۔پاکستانی امریکیوں نے محترمہ سمبل صدیق کو اہم شہر کی میئر کی حیثیت سے قائدانہ عہدے پرفائز ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔بوسٹن گلوب کے مطابق ، سمبل صدیق کیمبرج کی میئر منتخب ہونے والی پہلی مسلمان خاتون ہیں۔ایک اور پاکستانی نژاد امریکی صدف جعفر گذشتہ سال نیو جرسی میں مونٹگمری ٹان شپ کی میئر بنیں۔سمبل صدیق ایک طویل عرصے سے کیمبرج کی رہائشی ہیں ، اور وہ کونسل میں قانونی امداد کے وکیل کی حیثیت سے اپنی مہارت دکھاتی رہی ہیں ۔انہوں نے بران یونیورسٹی سے عوامی پالیسی میں بی اے اور نارتھ ویسٹرن پرٹزکر اسکول آف لا سے قانون کی ڈگری حاصل کی ہے۔سٹی کونسل کی ویب سائٹ پر ان کی سوانح حیات کے مطابق ، محترمہ سمبل صدیق 2 سال کی عمر میں اپنے والدین اور جڑواں بھائی کے ساتھ کراچی سے امریکہ چلی گئیں تھیں ۔

ای پیپر دی نیشن