اب حملہ ہوا تو امریکہ کے اندر حملہ کردینگے :آیت اللہ خامنائی

امریکی ہوائی اڈوں پر حملوں کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے کہا ہے کہ امریکہ ہمیں نقصان پہنچا سکتا ہے مگر جواب میں اسے کئی گنا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ سپریم لیڈرآیت اللہ خامنائی نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی ایئر بیس پر حملے کئے گئے تھے۔امریکا نے حملوں کا جواب دیا تو بھر پور جوابی کارروائی کریں گے۔اس سے قبل بھی ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ اگر امریکا الانبار اور اربیل میں ہونے والے امریکی ہوائی اڈوں پر میزائل حملوں کا جواب دیتا ہے تو ایران امریکہ کے اندر حملہ کر دے گا، ایران کی امریکہ کے اندر حملہ کرنے کی دھمکی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ خطاب کی تیاری میں مصروف ہے۔واضح رہے ایرانی کی جانب سے آج عراق میں موجود امریکی ہوائی اڈوں پر میزائل سے حملے کئے گئے تھے ۔ایرانی کی جانب سے سے عراق میں امریکی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے حملوں سے امریکی ایئر بیس پر 80 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایران کی جانب سے امریکہ کے دو ہوائی اڈوں پر حملے کئے گئے ۔ بغداد میں کئے جانے والے حملوں میں امریکی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملوں میں امریکی ہیلی کاپٹر اور ساز و ساما ن بھی تباہ ہو گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن